اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق ترکی میں آئینی اصلاحات کے ریفرنڈم کے لئے ایک لاکھ، چونسٹھ ہزار، پولنگ اسٹیشن بنائے گئے ہیں اس کے علاوہ دنیا کے ستاون ملکوں میں بھی ترک شہریوں کی رائے معلوم کرنے کے لئے ووٹنگ کا اہتمام کیا گیا ہے-
ترکی کے الیکشن کمیشن نے اعلان کیا ہے کہ آئین میں اصلاحات کے لئے ہو رہے ریفرنڈم میں پچپن ملین، تین لاکھ، انیس ہزار افراد اپنے حق رائے دہی کا استعمال کر سکتے ہیں-
ریفرنڈم کے مخالفین کا کہنا ہے کہ آئین کی اٹھارہ شقوں میں اصلاحات سے صدر رجب طیب اردوغان کو غیر معمولی اختیارات حاصل ہو جائیں گے اور اس سے ملک میں جمہوریت کی جگہ فرد واحد کی حکمرانی ہو جائے گی-











۔۔۔۔۔۔۔
/169